ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں،ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2020 19:33

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں،ملزمان گرفتار ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جہلم پولیس کی کاروائیاں ،اے ایس آئی محمد تنویر تھانہ سوہاوہ نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان ۔نعمان لیاقت ولد لیاقت حسین سکنہ حسن ابدال ضلع اٹک سے پسٹل30بور معہ5روندز ۔پرویز خان ولد امیر خان سکنہ حسن ابدال ضلع اٹک سے پسٹل30بور معہ4روندز3۔

نعمان شبیر ولد غلام شبیر سکنہ ٹیکسلا راولپنڈی سے پسٹل30بور معہ6روندز4۔نعمان علی ولدفرمان علی سکنہ حسن ابدال ضلع اٹک سے پسٹل30بور معہ6روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اے ایس آئی محمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت محسن شہزاد ولد انصر اقبال سکنہ بھیرہ ضلع سرگودہا سے پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس آئی محمد آصف تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت 2 ملزمان ۔ خورشید احمد خان ولد یار محمد خان سکنہ حسن ابدال ضلع اٹک سے 2کلو400گرام چرس اور ۔شوکت محمود ولد محمد اقبال سکنہ سوہاوہ سے 1کلو 120گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اے ایس آئی ارسلان یٰسین تھانہ سول لائن نے دوران گشت علی زین ولد محمد رفیق سکنہ جادہ جہلم سے 1کلو350گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی مظہر حسین انچارج پولیس چوکی دھریالہ جالپ نے دوران گشت ملزم ارسلان افضل ولد محمد افضل سکنہ ساؤوال سے 280گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔