دیپالپور، نوجوان لڑکی کی نعش ملنے کامعمہ حل، قاتل چچازاد نکلا

پیر 6 جولائی 2020 22:55

دیپالپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) دیپالپور چند روز قبل مرزا پور پل کے قریب سے نوجوان لڑکی کی نعش ملنے کامعمہ حل مقتولہ کا قاتل چچازاد نکلا۔

(جاری ہے)

دیپالپور چند روز قبل پاکپتن روڑ مرزا پور پل کے نزدیک فصل مکئی سے ایک نوجوان لڑکی کی نعش برآمد ہوئی جسے چاقو کے ذریعے بیدردی سے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش لاوارث قرار دیکر تدفین کر دی، پولیس نے تفتیش کے ذریعے اب نعش کی شناخت کر لی، مقتولہ کی شناخت نائلہ ہاشمی دختر ہاشم علی کے نام سے ہوئی جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ لیاقت آباد لاہور میں درج ہے۔