سندھ حکومت نے سانحے بلدیہ کی رپورٹ پبلک کی اور ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا‘ یہ طاقت اور حوصلہ صرف عمران خان میں ہے کہ ہر انکوائری رپورٹ کو بلاتاخیر پبلک کیا جاتا ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

پیر 6 جولائی 2020 23:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سانحے بلدیہ کی رپورٹ پبلک کی اور ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ طاقت اور حوصلہ صرف عمران خان میں ہے کہ ہر انکوائری رپورٹ کو بلاتاخیر پبلک کیا جاتا ہے، قانون کے مطابق ایکشن ہوتا ہے لیکن کبھی سرور ڈاؤن نہیں ہوا۔