صدرڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 6 جولائی 2020 23:31

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ایس پی صدرڈویژن سید غضنفر علی شاہ کی قیادت میںصدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث216ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی17 ملزمان کے قبضہ سی05موٹر سائیکلیں، 02 رکشے،07 موبائل فونز اور ہزاروںروپے نقدی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی29 پسٹلز،02 رائفلز،03 بندوقیں،01 کلاشنکوف اوردرجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی20ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی07کلو گرام سے زائد چرس،01 کلو گرام ہیروئن اور118 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب56اشتہاری و عادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ ،پرائس کنٹرول ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر54ملزمان گرفتار کئے گئے۔