کھلا پٹرول اورگیس ریفلنگ کرنے والے چار ملزمان گرفتار

پیر 6 جولائی 2020 23:40

راولپنڈی 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) ضلعی پولیس کا کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،04 ملزمان گرفتار،کھلا پٹرول، گیس سلنڈر اور دیگر پیمائشی آلات برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والی03ملزمان محمد جمیل، شیر علی اورعثمان مسکین کو گرفتار کر لیا،ملزمان محمد جمیل اور عثمان مسکین سی30لیٹر کھلا پٹرول برآمد ہواجبکہ ملزم شیر علی کو غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے سلنڈر، لیڈ اور الیکٹرک کانٹا برآمد ہوا،ایس پی صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے ملزم یاغشان کو گرفتار کر لیا، ملز م کے قبضہ سے سلنڈر، لیڈ اور الیکٹر ک کانٹا برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ اوزاور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے کسی کو کھلے عام پٹرول فروخت اور غیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔