سکھر میں کلرک ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی صدر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 7 جولائی 2020 00:00

سکھر۔ 6جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) سکھر میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (آپکا )کی جانب سے صوبائی صدر مراد چاچڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مختلف محکموں کے کلرکوں نے پریس کلب پر جمع ہو کرنعرے بازی کی، مظاہرین کو کہنا تھا کہ کئی روز گزر جانے کے باجود مراد چاچڑ کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے، پولیس اصل ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریز کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (آپکا) ضلع سکھر کے زیر اہتمام مختلف یونٹ ایجوکیشن،ہیلتھ، بیراج ودیگر یونٹ کے کلرکوں کی کثیر تعداد نے آپکا کے صوبائی صدر مراد علی چاچڑ کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت عبدالقیوم کھوسہ،طاہر مغل،کلیم اللہ،جان3 محمد،رفیق لاشاری،منیر برڑو،زاہد حسین خالدی نعیم اللہ شیخ ،غلام حسین و ودیگر کررہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر قاتلوں کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر مقتول مراد چاچڑ کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :