وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے پر 13 رکنی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی
کمیٹی کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اور سہولت کاری انجام دے گی. حکومتی ذرائع
میاں محمد ندیم پیر 6 جولائی 2020 21:27
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی ہاﺅسنگ کے شعبے میں سپلائی اور ڈیمانڈ کا جائزہ لے گی اور ہاﺅسنگ کے جاری منصوبوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لینے کی پابند ہو گی‘ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی ہاﺅسنگ کے شعبے میں رکاوٹوں کا تعین کرے گی اوران کو دور کرنے سے متعلق تجاویز بھی دے گی. ذرائع نے بتایا کہ ہاﺅسنگ کے شعبے کے مسائل، خصوصا این او سیز سے متلق مسائل کے حل میں بھی کمیٹی مدد کرے گی‘ نیشنل کمیٹی ہاو¿سنگ کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وزارتوں کو ہدایات بھی جاری کرنے کی مجاز ہو گی‘ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کمیٹی ہاﺅسنگ سے متعلق منصوبوں کی متعلقہ فورمز سے منظوری لینے میں سہولت کاری کرے گی کمیٹی وزارتوں اور صوبوں کے درمیان فوکل پوائنٹ کا کردار بھی ادا کرے گی. کمیٹی کے کنوینر ہفتے میں دو روز وزیراعظم عمران خان کو منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا کریں گے ‘قبل ازیںآزادپتن ہائیڈروپاورپروجیکٹ کے معاہدوں پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سےسستی بجلی پیداکرنے میں مدد ملے گی، حکومت عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں. انہوں نے کہا کہ آج ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے دوسرے منصوبے پر دستخط کیے گئے اور سی پیک میں شامل دوسرے منصوبے کامعاہدہ کیاگیاہے‘وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک مستقبل کی ایسی امیدہے جوملک کو اوپر لے کر جائےگی، چین نے جس طرح ترقی کی ہمارے لیے مثال ہے، سی پیک سے ہمیں بہت امیدیں ہیں جوپاکستان کوترقی دےگا. انہوں نے کہا کہ سی پیک تیزی سے تکمیل کےمراحل طے کر رہا ہے اس وقت ہمارے ملک کی اصل ضرورت سرمایہ کاری ہے، ہائیڈروپاورپروجیکٹ کے ذریعے سرمایہ کاری آئی ہے، اس سرمایہ کاری سے ملک کوفائدہ ہوگابوجھ نہیں پڑےگا. وزیراعظم نے کہا کہ چینی اداروں کی دنیامیں ترقی سب کے سامنے ہے ،ہمیں چین سےبہت کچھ سیکھنے کوملے گا، ہائیڈروپاورپروجیکٹ کلین انرجی ہے جس سے فائدہ ہوگا، دنیااس وقت گرین انرجی کی طرف جارہی ہے، گرین انرجی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کوبھی نقصان نہیں ہوگا ہم منصوبے قر ض لے کرنہیں بلکہ سرمایہ کاری کے ذریعے بنارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سے سستی بجلی پیداکرنے میں مددملے گی، عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ہم سستی بجلی پیدا کرسکتے تھے لیکن تیل درآمدکرکے مہنگی بجلی پیداکی گئی، مہنگی بجلی پیداکرنے سے ہرشعبے کوفرق پڑا ہے.
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.