Live Updates

اس بار وہ خود مائنس ہوگا، جو مائنس کراتا رہا، عارف حمید بھٹی

اس بار مائنس ون یا تھری نہیں، بلکہ مائنس فور ہوگا، کیونکہ مائنس کرانے والا مائنس ہوجائے گا، کچھ لوگ بظاہر تو عمران خان کےساتھ ہیں لیکن عمران خان کی ریکارڈنگ دوسرے لوگوں کو دیتے ہیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 جولائی 2020 22:23

اس بار وہ خود مائنس ہوگا، جو مائنس کراتا رہا، عارف حمید بھٹی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی 2020ء) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اس بار مائنس ون یا تھری نہیں، بلکہ مائنس فور ہوگا، کیونکہ جو مائنس ون کراتا رہا ہے اس بار وہ خود مائنس ہوجائے گا، کچھ لوگ بظاہر تو عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن عمرا ن خان کی ریکارڈنگ دوسرے لوگوں کو دیتے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر اپنے تبصرے میں کہا کہ شیخ صاحب اس دفعہ مائنس فور ہوگا۔

وہ کب ہوتا ہے یہ مجھے نہیں پتا۔ شیخ رشید کی حکمت عملی اپنی جگہ ٹھیک ہوگی۔ کیونکہ جو مائنس کرواتا رہا ہے وہ خود مائنس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بظاہر تو عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن جب وہ ون آن ون ملتے ہیں تو عمرا ن خان کی ریکارڈنگ دوسرے لوگوں کو دیتے ہیں۔ اسی طرح سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ کوئی مائنس ون کہہ رہا ہے، کوئی مائنس تھری اب مائنس 160 کہا جا رہا ہے، مائنس 160 کا مطلب ہے کہ سارے مائنس ہوگئے۔

(جاری ہے)

160مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کے چلے جائیں گے اور باقی بیٹھے رہیں گے، نہیں ایسا نہیں ہوگا، یہ سسٹم جا رہا ہے، بس 342 مائنس کہنے کی دیر ہے۔بس یہ سب گئے، سارا سیٹ اپ گیا۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم گرتا ہوا نظر آرہا ہے، عمران خان بڑی سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کردیں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا، عمرا ن خان کو گھر جانا ہوگا، نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے ، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر مکمل یقین رکھتے ہیں لیکن اب مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہوگا۔ جس نے کبھی ٹیکس نہیں دیا وہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔جو ملک کے لیے کام کرتے ہیں وہ عدالت میں آ رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات