ابوظہبی میں شاپنگ مال اور کمرشل سینٹر کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں

خریداری کرنے کیلئے 9 نقاط پر مشتمل قوائد وضوابط تیار، خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 جولائی 2020 22:25

ابوظہبی میں شاپنگ مال اور کمرشل سینٹر کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 جولائی 2020ء) ابوظہبی میں شاپنگ مال اور کمرشل سینٹر کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں شاپنگ مال اور کمرشل سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ حکام نے خریداری کرنے کیلئے 9 نقاط پر مشتمل قوائد وضوابط تیار کیے ہیں جن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

حکام کی جانب سے جو قوائد و ضوابط تیار کیے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں: ہمیشہ ڈیجیٹل شاپنگ کا انتخاب کریں تاکہ گھر سے باہر کم سے کم نکلنا پڑے۔ جب شاپنگ سینٹرز تشریف لائیں تو وائرس کے پھلاؤ کے عروج کے وقت اور گروپس میں خریداری سے گریز کریں۔ تمام وقت دستانے اور ماسک پہنے رہیں۔ لفٹ کے بٹن دبانے کے بعد چہرے کو چھونے سے گریز کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ لفٹ میں اتنے ہی لوگ سوار ہوں جتنے افراد کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ہاتھوں اور ٹوکری کے پکڑنے کی جگہ کو باقائدگی سے سٹرلائز کرتے رہیں۔ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں سے دو میٹر کا فاصلہ بنائے رکھیں۔ خریداری کیلئے بینک نوٹ کی بجائے کارڈ استعال کریں اور استعمال کے بعد اسے بھی سٹرلائز کریں۔ گھر واپس آکر خود کو صاف کریں، الکوہل والے سٹرلائزنگ ٹشو استعمال کریں یا صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔

اپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے الحسن ایپ کو چیک کرتے رہیں۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث حکومت کی جانب سے شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ دعوے بھی کیے گئے کہ بہت جلد امارات بھر کے تمام شاپنگ مالزدو ہفتے کے لیے بند کر دیئے جائیں گے۔

تاہم اس حوالے سے اماراتی حکام کی جانب سے وضاحت کر دی گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شاپنگ مالز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اتھارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر شاپنگ مالز بند کرنے کی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔ اس حوالے سے قطعاً کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔