امریکہ میں خوفناک فضائی حادثہ، دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد قریبی جھیل میں جا گرے، کسی بھی مسافر کے بچنے کے کوئی آثار نظر نہیں آئے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 7 جولائی 2020 05:03

امریکہ میں خوفناک فضائی حادثہ، دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی 2020ء) امریکہ میں خوفناک فضائی حادثہ، دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد قریبی جھیل میں جا گرے، کسی بھی مسافر کے بچنے کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک خوفناک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں دو طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ کوتینائی کاؤنٹی شیرف میں پیش آیا جس میں دو طیارے پانی کے اوپر ٹکرا نے کے بعد پاؤڈر ہارن بے کے قریب ایک جھیل میں گر کر تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ طیاروں میں عملے کے علاوہ چھ افراد سوارتھے تاہم پائلٹس کی موت کی تصدیق کے بعد ان چھ افراد کی قسمت بارے فوری طور پر کچھ معلوم نہ ہو سکا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم تازہ ااطلاعات کے مطابق 8 افراد کی موت کی خبر سامنے آئے ہی۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 8 افراد کے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس ساری صورت حال پر شیرف کے لیفٹیننٹ ریان ہیگنز کا کہنا ہے کہ ہم ایسی کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے کہ مسافروں میں سے کوئی بچ نکلنے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ سب کے سب مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔