Live Updates

مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف بیرون ملک مزے کرنے کی بجائے ملک واپس آکر اپنے خلاف کرپشن کیسز کا سامنا کریں

رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل 7 جولائی 2020 09:10

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف بیرون ملک مزے کرنے کی بجائے ملک واپس آکر اپنے خلاف کرپشن کیسز کا سامنا کریں۔

(جاری ہے)

. پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف جیسے کرپٹ اور لٹیرے نے ملک پر وزیراعظم کی حیثیت سے حکمرانی کی۔

نواز شریف نے اپنی سابقہ حکومتوں کے دوران قومی خزانہ کو بے دردی سے لوٹ کر بھاری کرپشن کی ۔ صداقت عباسی نے کہا کہ پاناما پیپرز کیس سامنے آنے پر نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے اس میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات