جنگ کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں

مغربی بنگال سے لے کر مشرقی پنجاب تک اور تبت سے ممبئی تک چین بھارت کے جہاز صرف الیکٹرومیگنیٹک سپکٹرم کی مدد سے جام کر سکتا ہے، تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 7 جولائی 2020 10:30

جنگ کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07جولائی2020ء) جنگ کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ عالمی سطح پر جاری بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مغربی بنگال سے لے کر مشرقی پنجاب تک اور تبت سے ممبئی تک چین بھارت کے جہاز صرف الیکٹرومیگنیٹک سپکٹرم کی مدد سے جام کر سکتا ہے، اس لئے اب بھارت کے لئے پریشانی مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ اس بات کو بھارت کو خود تسلیم کرتا ہے۔

بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ مودی ہر محاذ پر ناکام ہو گیا ہے اور وہ اپنی شکست کے بارے میں اکثر علاقوں کو علم بھی نہیں ہونے دیتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ کے علاقے میں گزشتہ مہینے 15 جون کو جھڑپ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں بھارت کو بری طرح کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس شکست کے بعد بھارت کی جانب سے مختلف ہربے بھی استعمال کئے گئے، لیکن اسے ہر طرف سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس شکست کے بعد بھارت کی جانب سے یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ کسی طرح اپنے شہریوں کا دھیان لداخ سے ہٹا کر پاکستان کی طرف کر دے، لیکن اسے ابھی تک اس میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جس میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے 20،000 اضافی فوجیوں کو شمالی لداخ میں تعینات کئے ہیں، تا ہم بعد میں پاکستان کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ تا ہم اب ساری صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔