داعش نے سینئر عراقی صحافی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

منگل 7 جولائی 2020 11:15

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) عراق میں ایک سینئر صحافی ہشام الہاشمی کو ایک دہشت گردانہ کاروائی میں شہید کر دیا گیا۔ہشام الہاشمی پیر کی شام ایک عراقی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ بغداد کے زیونہ علاقے میں ان کے گھر کے سامنے ان کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح حملہ آوروں نے ان پر حملہ کرکے قتل کر دیا۔عراقی ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے دفاعی امور کے اس عراقی تجزیہ نگار کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ہشام الہاشمی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینیکی ہدایت کی۔