کسی بھی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اس کے خواب ہیں، یمنیٰ زیدی

منگل 7 جولائی 2020 13:08

کسی بھی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اس کے خواب ہیں، یمنیٰ زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہاکہ کسی بھی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اس کے خواب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ کامیاب انسان کے لیے خواب اٴْس کی کامیابی کی پہلی سیڑھی کا کام دیتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بچپن میں ایک ایسی بچی تھی جس میں اعتماد کی بہت کمی تھی لیکن میں پھر بھی خواب دیکھا کرتی تھی اور آج وہ جس مقام پر ہیں وہ ان کی ہمت نہ ہارنے اور اپنے خوابوں کو سچا کرنے کا نتیجہ ہے۔