ریپر کینے ویسٹ کا امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

منگل 7 جولائی 2020 13:08

ریپر کینے ویسٹ کا امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر صدارتی الیکشن لڑنے ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) امریکی پاپ گلوکار کینے ویسٹ نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔کینے ویسٹ اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کے طور پر جانا جاتے تھے مگر اب وہ خود صدارتی دوڑ میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں جب پاپ گلوکارنے دعوی کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ 2015 کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں بھی ویسٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے 2020 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اردہ ظاہر کیا تھا اور گزشتہ سال نومبر میں کینے نے یہ کہا کہ وہ 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔