ہمارے شہداء، ہمارے ہیرو،پاک فوج کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت

مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 7 جولائی 2020 13:26

ہمارے شہداء، ہمارے ہیرو،پاک فوج کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید، حوالدار لالک جان شہید ، بہادری، لازوال جذبے، مثالی قیادت کا درخشندہ باب ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہاکہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہر قیمت پر ملکی دفاع کیلئے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عظیم شہداء، صوابی، خیبر پختونخوا اور غذر، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہیرو ہیں، شہداء نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم و ہمت کی تاریخ رقم کی