آر اے بازار پولیس کی بڑی کارروائی،موٹرسائیکل چور نیدو گینگ کا سرغنہ گرفتار کر کے 7 چوری شدہ موٹر سائیکل اور پارٹس برآمد

منگل 7 جولائی 2020 14:12

آر اے بازار پولیس کی بڑی کارروائی،موٹرسائیکل چور نیدو گینگ کا سرغنہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) آر اے بازار پولیس کی بڑی کارروائی،موٹرسائیکل چور نیدو گینگ کا سرغنہ گرفتار کر کے 7 چوری شدہ موٹر سائیکل اور پارٹس برآمد کرلی گئی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق گینگ کا سرغنہ نوید عرف نیدو اور اس کا ساتھی چوری شدہ موٹرسائیکل کے پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھی اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور آر اے بازار پولیس کو شاباش دی ۔ سی پی او نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،کار و موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :