کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف کا آئندہ اجلاس ورچوئل ہوگا

ورلڈ بینک نے ایک سو سے زائد ممالک میں صحت کے ہنگامی منصوبوں کی منظوری دیدی

منگل 7 جولائی 2020 14:41

کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف کا آئندہ اجلاس ورچوئل ہوگا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا آئندہ سالانہ اجلاس کورونا وائرس کی وبا کے سبب آن لائن منعقد کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے مطابق دونوں مالیاتی ادارے کے ممبران اس مرتبہ واشنگٹن ڈی سی میں اکتوبر کے دوران آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

مالپاس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ بینک نے ایک سو سے زائد ممالک میں صحت کے ہنگامی منصوبوں کی منظوری دی ہے اور وہ ترقی پذیر ممالک میں نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مالیات فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آئندہ برس موسم بہار کا اجلاس بھی آن لائن ہی منعقد کیا جائے گا۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے عہدیداران مستقبل میں زیادہ سے زیادہ کام آن لائن اور ورچوئل ملاقاتیں کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔