فیسکو کابرقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر ضروری مینٹی ننس ورک کے باعث فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں( ۱ٓج) سے 12 جولائی تک بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

منگل 7 جولائی 2020 15:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر ضروری مینٹی ننس ورک کے باعث فیصل ۱ٓباد کے مختلف علاقوں میں ۱ٓج8 جولائی بروز بدھ سے سے 12 جولائی بروز اتوار تک بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے منگل کے روز اے پی پی کو بتایا کہ 8،9،11اور12جولائی کو صبح8 سے سہ پہر4 بجے تک 132کے وی ہیڈفقیریاں گرڈسٹیشن ،132کے وی بھیرہ انڈسٹریل گرڈسٹیشن ،132کے وی بھلوال گرڈسٹیشن ،132کے وی ایس پی نون گرڈسٹیشن اور 66کے وی بھابڑہ گرڈسٹیشن سے 20میگاواٹ تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی جبکہ نشاط آباد تا لبرٹی ٹرانسمشن لائن کی ری کنڈکٹنگ کے کام کے باعث ۱ٓج 8جولائی سے 27جولائی تک روزانہ صبح6سے رات7 بجے کے دوران 132کے وی لالیاں،132کے وی چناب نگر،132کے وی کمال پور،132کے وی چک126ایس بی،132کے وی چنیوٹ انڈسٹریل،132کے وی ملت روڈ،132کے وی خادم سٹیل،132کے وی ٹریٹ،132کے وی فیڈمک،132کے وی سرگودھا ٹو،132کے وی پٹھان کوٹ،132کے وی بڑانہ اور132کے وی کرانہ ہل گرڈسٹیشن سے 50میگاواٹ تک لوڈمینجمنٹ کی جائے گی ۔