فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت اب تک 6617 سے زائد کاروبار رجسٹرڈ، ٹئیر- ون میں شامل سٹورز اورریٹیل آوٹ لیٹس کی تعداد کو بتدریج 25 ہزار تک منسلک کرنیکا ہدف مقرر

منگل 7 جولائی 2020 15:16

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت اب تک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت اب تک 6617 سے زائد کاروبار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر کے ایک سینئیراہلکار نے بتایا کہ پوائنٹ آف سیل نظام کے دائرہ کار میں توسیع پر عمل درآمد جاری ہے، اس نظام کے تحت اب تک 6617 سے زائد کاروبار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر نے معاشی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کی صورت میں اس نظام سے ٹئیر- ون میں شامل سٹورز اورریٹیل آوٹ لیٹس کی تعداد کو پہلے 15 ہزار اورپھر اسے بتدریج 25 ہزار تک منسلک کرنیکا ہدف مقررکیا ہے ۔ اس نظام کے تحت ریٹیل سٹورز پرخریداری کرتے وقت ہی رسید کی کاپی خود کارنظام کے تحت ایف بی آر کے نظام کا حصہ بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس نظام سے متعلقہ شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔

۔ایف بی آر کے مطابق اس نظام کا دائرہ کار بتدریج پورے ملک تک پھیلایا جارہاہے۔ ایف بی آر نے چندروز قبل ٹئیرون میں شامل ریٹیل آوٹ لیٹس کو رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ میں 31 اگست 2020ء تک توسیع کردی ہے۔ ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کے تمام کمشنرز کے نام مکتوب میں کہاگیاہے کہ پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت ٹئیرون میں شامل ریٹیل آوٹ لیٹس کی رجسٹریشن کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ تاہم یہ سہولت ان ریٹیلرز کیلئے ہوگی جو 20 اگست 2020ء تک پی اوایس نظام سے منسلک ہونے کی تحریری آمادگی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :