امریکا میں کورونا وائرس کا پھیلائو اب بھی عروج پر ہے، ماہر متعدی امراض ایتھنی فائوچی

منگل 7 جولائی 2020 15:19

امریکا میں کورونا وائرس کا پھیلائو اب بھی عروج پر ہے، ماہر متعدی امراض ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) امریکا کے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر ایتھنی فائوچی نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلائو اب بھی عروج پر ہے جس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں حالیہ اضافے سے قبل متاثرہ کیسز میں کبھی بھی تسلی بخش کمی نہیں ہوئی جس کے باعث ملک کے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے جو بہت ہی سنگین صورتحال ہے، اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بالکل بھی نہیں سمجھتے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں مسلسل اضافہ ایک لہر ہے بلکہ یہ اضافہ بنیادی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :