ننگرہار کے ضلع بازار میں خودکش کار بم دھماکے میں تین مقامی پولیس اہلکار ہلاک ، پانچ افراد زخمی

منگل 7 جولائی 2020 15:19

ننگرہار کے ضلع بازار میں خودکش کار بم دھماکے میں تین مقامی پولیس اہلکار ..
ننگر ہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع بازار میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین مقامی پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ننگر ہار کے ضلع بازار میں خود کش کار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افغان مقامی پولیس (اے ایل پی) کے اہلکار ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔