Live Updates

اپوزیشن منفی سیاست کے بجائے ملک و قوم کے مفاد میں اپناکردار ادا کرے، رہنما پی ٹی آئی ہمایوں اختر خان

منگل 7 جولائی 2020 15:35

اپوزیشن منفی سیاست کے بجائے ملک و قوم کے مفاد میں اپناکردار ادا کرے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کیا ، سیاسی مخالفین بھی موجودہ حکومت پر کرپشن کے حوالے سے انگلی نہیں اٹھا سکتے ، وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دستیاب وسائل سے بڑھ کر خرچ کر رہی ہے اور پسے ہوئے طبقات پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ان کا سہارا بنیں گے، اپوزیشن مشکل حالات میں منفی سیاست کے بجائے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ حکومت کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی سر گرمیوں پربھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جو بھی ملک و قوم کے مفاد کے خلاف جائے گا وقت آنے پر اس کا محاسبہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اپنے سیاسی مفادات کو کبھی آڑے نہیں دیا بلکہ کئی مواقعوں پر غیر معمولی اور غیر مقبول فیصلے بھی کیے جس کی وجہ ان کی ملک اور عوام سے بے پناہ محبت ہونا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مافیاز کے پنجوں سے آزاد کرانے کے لیے پر عزم ہیں اور کرپشن کا کاروبار رکنے سے عوام کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں خوشحالی آئے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات