فیصل ۱ٓباد میں25 سالہ نوجوان نے 40 سالہ خاتون کو سرِ راہ قتل کرکے خودکشی کرلی

منگل 7 جولائی 2020 15:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) :فیصل ۱ٓباد میں منگل کے روز25سالہ نوجوان نے40 سالہ خاتون کو سرِ راہ قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس تھانہ صدر جڑانوالہ فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود میںویٹا فلور ملز کے قریب ڈھیسیاں سٹاپ پر25 سالہ نفیس علی ولد محمد یونس نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر40 سالہ مقبولاں بی بی زوجہ دلدار احمد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بعدازاں ملزم نفیس علی ولد محمد یونس نے اسی پستول سے خود کوبھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں کی لاشیں قبضہ میں لیکر مزید قانونی کاروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیں۔انہوں نے بتایا کہ قوعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تاکہ قتل اور خود کشی کے محرکات کا پتہ چلایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :