پوری دنیا پاکستان میں کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی معترف ہے،ڈاکٹر شہباز گل

منگل 7 جولائی 2020 15:43

پوری دنیا پاکستان میں کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی معترف ہے،ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پوری دنیا پاکستان میں کورونا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی معترف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو درست فیصلے لے نہ کہ دبائو میں آ کر مقبول لیکن سطحی فیصلے کرے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بہت پریشر ڈالا گیا لیکن کپتان غریبوں کے روزگار کے لیے ڈٹا رہا۔