جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی

چار صوبوں میں متاثرین میں اضافے کا خطرہ ،لاک ڈائون کر سکتے ہیں،وزیرصحت زویلی میخزے

منگل 7 جولائی 2020 16:12

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ..
پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو جنوبی افریقی کے وزیر صحت زویلی میخزے نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ چار صوبوں میں متاثرین میں اضافے کا خطرہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان صوبوں میں لاک ڈائون کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ ہو رہا ہے تاہم وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں لاک ڈائون نافذ نہ کیا جاتا تو اس میں اور بھی اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔جنوبی افریقہ میں مرحلے وار لاک ڈائون میں نرمی کا عمل جاری ہے اور اس ہفتے مزید طلبا کے لیے سکول دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔یہ ملک آکسفرڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کی انسانی آزمائش میں بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :