امریکا کا ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور

منگل 7 جولائی 2020 16:12

امریکا کا ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیونے کہاہے کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو میں کہا کہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی حکام ٹک ٹاک کے صارفین کے ڈیٹا ہینڈلنگ سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔