Live Updates

سلیکٹڈ حکمرانوں کی نہ اہلی کی وجہ سے بحران در بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہے ‘پرویز ملک

حکمران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں اور 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دیں‘خواجہ عمران نذیر

منگل 7 جولائی 2020 16:24

سلیکٹڈ حکمرانوں کی نہ اہلی کی وجہ سے بحران در بحران تھمنے کا نام نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے بحران در بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہے بلکہ مزیدطوالت اختیار کرتے جا رہے ہے، نالائقوں کا ٹولہ عوام اور ملک پر مسلط رہا تو تمام ادارے تباہ ہو جائیں گے،حکومت کی بیڈ گورنس کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا بلکہ مزید تیزی آ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ کھلنڈرے حکمرانوں کے قوم کے سینے پر لگائے گئے مہنگائی کے زخموں کا حساب دینا ہو گا,نالائق حکمران کورونا وائرس پر کم اور امدادی رقم وصول کرنے اور سیاسی مخالفین کو دبانے پر زیادہ توجہ ہے،تحریک انصاف چندہ پارٹی ہے اور رہے گی،لیکن کبھی حساب کتاب نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

صوبے اور وفاق نہ جانے کس کی پالیسیوں کے مطابق چل رہے ہیں۔12 کروڑ پنجاب کی آبادی کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کو مزید موقعہ دیا گیا تو یہ پورے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کردینگے،حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔ حکمران عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں اور وعدے کے مطابق 50لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات