توشہ خانہ ریفرنس ، آصف علی زر داری کے وارنٹ گرفتاری ارسال جاری کر دیئے گئے

منگل 7 جولائی 2020 16:30

توشہ خانہ ریفرنس ، آصف علی زر داری کے وارنٹ گرفتاری ارسال جاری کر دیئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وارنٹِ گرفتاری قومی احتساب بیورو (نیب) کو ارسال کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔احتساب عدالت کی جانب سے اپنے حکم میں کہا گیا کہ آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ان کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری تعمیل کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ آصف زرداری 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے اور ایک ضامن پیش کریں، بصورت دیگر آصف زرداری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔