اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ایئر لائن کا فضائی میزبان لاپتہ

فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی، انتظامیہ پی آئی اے

منگل 7 جولائی 2020 16:30

اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ایئر لائن کا فضائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ایئر لائن کا فضائی میزبان لاپتہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ یاسر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا کہ امیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو فضائی میزبان اسٹیورڈ یاسر کے غائب ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔

پی آئی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی یاسر سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی تھا۔

متعلقہ عنوان :