صوابی ،پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 7 جولائی 2020 17:21

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس تھانہ گدون اسٹیٹ ، صوابی ، زیدہ ، پر مولی اور ٹوپی نے الگ الگ کارروائیوں میں منشیا ت فروشی کے خلاف کریک ڈائون کر کے مجموعی طور پر 8113گرام چرس ،850گرا م ہیروئن ، ایک عدد بندوق ، تین عدد پستول بمعہ بارہ کارتوس بر آمد کر کے ملزما ن کو گرفتار کر لیا۔ اور ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔