Live Updates

عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لاناتحریک انصاف کا منشور ہے، میاں اسلم اقبال

منگل 7 جولائی 2020 17:44

عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لاناتحریک انصاف کا منشور ہے، میاں اسلم ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے لیسکو، واسا،سوئی گیس اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ اپنے صوبائی حلقے کی یونین کونسل 98کادورہ کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرنے چوہدری عاصم کی رہائش گاہ پر لوگوں سے خطاب بھی کیا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں کہاکہ میںعوامی مسائل سے براہ راست آگاہی کے لئے آپ کے درمیان موجود ہوں، سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے، خدمت خلق ہی ہماراایجنڈاہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی منافقانہ اور کرپشن زدہ سیاست نے عوام کیلئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کئے۔ عمران خان نے کرپشن کے خلاف برسوں جدوجہد کی ہے۔ وزیراعظم نے کرپشن کے ہر بت کو بے نقاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کا خون چوسنے والا ہر کرپٹ مافیا اپنے انجام کو پہنچے گا۔ قومی دولت کے لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت وصول کرکے عوام کے قدموں پر نچھاور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لاناتحریک انصاف کا منشور ہے۔ عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا مینڈیٹ دیا، مایوس نہیں کریں گے۔ عمران خان کے سپاہی ہیں، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کوکورونا کے غیر معمولی چیلنج کا سامنا ہے۔ وبا نے ہماری معاشرت اورمعیشت پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔حکومت نے عوام کو بھوک اورکورونا سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کئے۔عوام کے تعاون اور اداروں کی محنت سے مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے۔عوام کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان عوام کی امید، مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات