ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 7 جولائی 2020 17:17

ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں کورونا وائرس ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا کوروناوباکے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انکے ساتھ دو روزقبل عزم و ہمت کا دن مناتے ہوئے سول ہسپتال جہلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے اور دیگر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود کی جانب سے ضلع بھرمیں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی ایچ کیوہسپتال کے طبی عملہ کے جانبازوں کو عزازی اسناد دی گئیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کے بھر عوام الناس میں آگہی کے لیے ماسک بھی تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

اور ڈاکٹرز کو اس دوران پی پی ای، این 95 ماسک، فیس شیلڈ، ہینڈ سینیٹائیزیرز اور دیگر ضروری حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا ہے ۔100 دنوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جہلم کے نمائندگان نے ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ اور آگاہی مہم فعال بنائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے محکموں جن میں پولیس،ڈی ایچ کیو ہسپتال،ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کورونا کے خلاف جس عزم کے ساتھ آپ نے جہدوجہد کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح کاانتہائی کم ہونے میں آپ سب کی دن رات کی انتھک محنت و خدمات کا نتیجہ ہے ۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ جس جذبہ اور حب الوطنی سے فرنٹ لائن ہیروز نے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کورونا وائرس میں مبتلہ مریضوں کو بروقت طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا اس جزبہ خیر سگالی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔