پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وباء کے دنوں میں میڈیکل یونی ورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے، بلاول بھٹو زر داری

میڈیکل یونیورسٹیاں کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں، پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونی ورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا، بیان

منگل 7 جولائی 2020 18:00

پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وباء کے دنوں میں میڈیکل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وباء کے دنوں میں میڈیکل یونی ورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے۔ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میڈیکل یونیورسٹیاں کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں،پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے موجودہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے سے انکار کیا، پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونی ورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونی ورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی وباء کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ ہسپتالوں اور میڈیکل یونی ورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔