کمیونسٹ پارٹی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن کو خط

منگل 7 جولائی 2020 18:00

کمیونسٹ پارٹی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون اور روابط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو چین کے قونصل جنرل لانگ دینگ بِن نے خط لکھ کر کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔ قونصل جنرل چین نے کہاکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 99 ویں سالگرہ پر آپ کے تہنیتی خط پر شکریہ ادا کرتا ہوں،آپ چین اور چین کی عوام کے دیرینہ دوست ہیں ۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل چین نے شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں کہاکہ آپ کے خیرسگالی کے جذبات پر نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں،کمیونسٹ پارٹی چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔قونصل جنرل چین نے کہاکہ اس خاص وقت میں دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں میں روابط اہم ہیں،آپ کے ساتھ مل کر تمام شعبہ جات میں چین پاکستان دوستی کو مزید مضبوط اور توانا بنانا چاہتے ہیں،آپ کے لئے پرخلوص تمناوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :