دعا منگی اغوا کیس کے ملزمان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے،عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا

منگل 7 جولائی 2020 18:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) دعا منگی اغوا کیس کے ملزمان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، جس کی وجہ سے انھیں عدالت میں کیس کی سماعت کے لیے پیش نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کو دعا منگی اغوا کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔عدالت نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ملزمان کو پیش کیوں نہیں کیا جا رہا۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ چند ملزم کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اس لیے پیش نہیں کیا گیا۔عدالت نے کہا جن ملزمان کو کرونا ہے ان کو ٹیسٹ کے بعد کرونا وارڈ منتقل کریں، اور جو کرونا میں مبتلا نہیں انھیں عدالت میں پیش کر دیں۔