گائوں میرمحمد بنگوار میں زمین پر پانی کے تنازع پر فائرنگ ،باپ ،بیٹا اور بھائی قتل ،4افراد شدید زخمی

منگل 7 جولائی 2020 18:23

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) کندھ کوٹ تھانہ ای سیکشن کے حدودعلاقے ملیرکے گائوں میرمحمد بنگوار میں زمین پر پانی کے وارے پر فائرنگ لاٹھیوںاینٹوں کا استعمال باپ بیٹااوربھائی قتل 8افراد زخمی چارافراد کی حالت انتہائی تشویشناک لاڑکانہ اسپتال منتقل فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ایک گھنٹہ کی تاخیر کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیاسہولیات نہ ہونے پر تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کیاگیا ایک راستے میں جان سے گیادونے اسپتال میں دم توڑا تفصیل کیمطابق کندھ کوٹ کے علائقہ ملیر کے گائوں میر محمد بنگوار میں بنگوار برادری میں زرعی زمین پر پانی لگانے پر آتشیں اسلحہ لاٹھیوں اوراینٹوں کا استعمال باپ بیٹا اور بھائی سمیت تین قتل 08 افراد زخمی ہوگئے بتایاجاتاہے کہ بنگواربرادری کے ٹنڈانی پھلی کے مسلح افراد نے ہجوم کر کے جدید اسلحہ سے لیس ہوکر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں بنگواربرادری کے حرمتھانی پھلی کے افراد 60سالہ باپ نظیر احمد ولد میر محمد اور بیٹا 14سالہ عبدالرئووف اسپتال میں جان سے گئے جبکہ 08افراد زخمی ہوگئے 30سالہ شبیراحمد ولد میر محمد بنگوار کوتشویشناک حالت میں لاڑکانہ کی چانڈکااسپتال منتقل کیا جارہا تھاتووہ راستے میں ہی جان سے گیا چارزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے زخمیوں میں میر محمد ولد شاہ دوست ،شاہ دوست ولد شبیراحمد،علی عباس ولدشبیراحمد،ساجدعلی ولد،سعیدخان،علی احمدولدنظیراحمد،سعید خان ولدمیرمحمد،،نظیر احمد بنگوار،شامل ہیں اطلاع کے باوجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی متحارب فریقین میں ایک گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ چلتا رہا پولیس کے پہنچنے پر قاتل فریق گھربارخالی کرکے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے زخمیوں اورلاشوں کو کندھ کوٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سہولیات ناپیدہونے پر انہیں معمولی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کیاگیاآخری اطلاعات تک وقوعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ایس ایس پی کشمورایٹ کندھ کوٹ سید اسدرضاشاہ سے رابطہ کرنے پربتایاگیا کے فائرنگ تھم چکی ہے علائقہ میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے پولیس قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں مزیدلواحقین کی جانب سے مقدمہ درج کرانے پر انکامقدمہ درج کیاجائیگاگیاواقعہ زرعی زمین میں پانی لگانے پر پیش آیا۔