مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ5900روپے ہوگئی

منگل 7 جولائی 2020 18:36

مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ5900روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت1776ڈالر مستحکم رہی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سوناایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ5ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 90ہزار792روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :