24 نیوز چینل کی بندش کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور فائرنگ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 7 جولائی 2020 20:05

24 نیوز چینل کی بندش کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور فائرنگ کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن) نے 24نیوز چینل کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور فائرنگ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 24نیوز چینل کی بندش کے بعد پیمرا آفس کے باہر صحافیوں کے پرامن احتجاج پر پیمرا سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ انتہائی افسوس ناک امر ہے ،ملک میں آزادی صحافت کو فروغ ملنا چاہیے ،پولیس کی موجودگی میں سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے صحافیوں پر کی جانے والی فائرنگ لاٹھی چارج اور پتھرا حکومتی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔