شوبز کے نامور اور اچھے لوگ ایک ایک کرکے دنیا سے رخصت ہوتے جارہے ہیں جن کا افسوس ساری زندگی رہے گا،ستارہ بیگ

منگل 7 جولائی 2020 20:38

شوبز کے نامور اور اچھے لوگ ایک ایک کرکے دنیا سے رخصت ہوتے جارہے ہیں ..
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) اس وقت شوبز کے نامور اور اچھے لوگ ایک ایک کرکے دنیا سے رخصت ہوتے جارہے ہیں جن کا ساری زندگی افسوس رہے گا۔ان خیالات کا اظہاراسٹیج کی معروف اداکارہ ستارہ بیگ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ستارہ بیگ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کیپری تھیٹر کے چوہدری عارف،راکسی تھیٹر کے چوہدری کاشف اور فیصل آباد کے رانا اسلم کی ناگہانی وفات کا بہت زیادہ دکھ ہواہے یہ و ہ لوگ تھے جنہوں نے ہمیشہ آرٹسٹوں کی قدر کی انہیں روزگار دیا اور انہیں عزت تکریم دی۔

ستارہ بیگ نے کہاکہ ان تنیوں نامور شوبز شخصیات کی وفات پر ہر آرٹسٹ کا دل رو رہاہے اور ان کی مغفرت کے لیئے دعاگوہے۔ستارہ بیگ نے مذید کہاکہ جو لوگ اچھے ہوتے ہیں اللہ انہیں جلد اپنے پاس بلالیتے ہیں ان تینوں کی وفات سے تھیٹر انڈسٹری کو بہت بڑا دھچکا لگاہے اللہ ان کو اپنی جواررحمت میں جگہ دیں آمین۔

متعلقہ عنوان :