اوشیئن وائکنگ بحری جہاز پر پھنسے تارکین وطن اٹلی کی بندرگاہ پہنچ گئے

منگل 7 جولائی 2020 20:56

اوٹاوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) اوشیئن وائکنگ بحری جہاز پر پھنسے تارکین وطن اٹلی کی بندرگاہ پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپ کے معروف امدادی ادارے ایس او ایس میڈیٹیریئن نے بتایا ہے کہ اٹلی نے ریسکیو جہاز اوشیئن وائیکنگ پر پھنسے تقریباً دو سو تارکین وطن کو اپنے شہر سسلی میں اترنے کی اجازت دے دی جو گزشتہ کئی روز سے سمندر میں پھنسے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اوشیئن وائیکنگ پر سوار پناہ کے متلاشی افراد گزشتہ نو روز سے سمندر میں بھٹک رہے تھے اور جہاز پر حالات سے پریشان بعض مہاجرین نے خود کشی کرنے کی بھی کوششیں کی تھیں۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اٹلی نے ان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت کے لیے حامی بھری تھی۔ امدادی ادارے ایس او ایس میڈیٹیریئن نے اس جہاز کا انتظام اور تمام خرچ برداشت کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :