گورنر پنجاب کی یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کردیا

منگل 7 جولائی 2020 21:04

گورنر پنجاب کی یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی یقین دہانی کے بعد لاہور کے صحافیوں نے گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔ صحافیوں نے مذکورہ نیوز چینل کی بندش کے خلاف ملک بھر سمیت لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ اور اسلام آباد میں پیمرا آفس کے باہر احتجاج کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں مقامات پر احتجاج کے دوران سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے احتجاجی صحافیوں پر پتھرائو اور لاٹھی چارج کر کے بعض صحافیوں پر پتھرائو اور لاٹھی چارج کر کے بعض صحافیوں کو زخمی کردیا جبکہ پیمرا آفس اسلام آباد کے باہر احتجاجی صحافیوں پر فائرنگ کی گئی۔ جس پر صحافیوں نے گورنر ہائوس کے باہر غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دے رکھا تھا۔