سٹیٹ بنک آف پاکستان نے الیکٹرانک چالان کی مد میں اضافی ٹیکس کی وصولی ختم کردی

منگل 7 جولائی 2020 21:04

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے الیکٹرانک چالان کی مد میں اضافی ٹیکس کی وصولی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے الیکٹرانک چالان کی مد میں اضافی ٹیکس کی وصولی ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بنک ای چالان کی مد میں جرمانے کی رقم کے ساتھ ساتھ 20 روپے سے 40 روپے بطور اضافی ٹیکس وصول کر رہا تھا۔ سی ٹی او لاہور نے شہریوں کی معاشی صورتحال کے پیش نظر سٹیٹ بنک آف پاکستان کو چالانات کی مد میں اضافی ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کے لئے باقاعدہ ایک مراسلہ ارسال کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :