لا ک ڈائون کو بروقت ختم کر نا معاشی لحاظ سے اہم فیصلہ تھا،رزاق دائود

2019-20میں برآمد کنند گان کی کارکردگی اچھی رہی ،مشیر تجارت

منگل 7 جولائی 2020 21:40

لا ک ڈائون کو بروقت ختم کر نا معاشی لحاظ سے اہم فیصلہ تھا،رزاق دائود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا ہے کہ لا ک ڈائون کو بروقت ختم کر نا معاشی لحاظ سے اہم فیصلہ تھا ، اچھی کارکردگی پر برآمد کنند گان کو مبارکباد پیش کر تا ہو ں 2019-20میں برآمد کنند گان کی کارکردگی اچھی رہی ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا کہ کو رونا کی وجہ سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا رہا ہے ہے این سی او سی اجلاسوں میں وفاق اور صوبائی رابطوں سے اچھی کارکردگی رہی اسی وجہ سے کورونا کو قابو کر نے میں بہت حد تک کامیا بی ملی ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہما ری برآمدات 2018-19کے مقابلے میں سرف 6فیصد کم تھیں بنگلہ دیش میں 17جبکہ بھارت میں 14فیصد تک کم ریکارڈ کی گئی برآمد کنند گان اپنی کوششوں محنت اور کسٹمر تک رسائی کیلئے تعریف کے مستحق ہیں ۔