کرپٹ پولیس افسر شاہد حیات میر مرتضیٰ بھٹو شہید کا قاتل ہے،پیپلزپارٹی شہید بھٹو

منگل 7 جولائی 2020 22:21

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو جھڈو کے رہنماؤں اکرام راجپوت،اصغر آ رائیں،رضوان واہلہ،وحید لاشاری اور ثنائ اللہ قائم خانی نے میر مرتضیٰ بھٹو شہید کے قاتل پولیس افسر شاہد حیات کے نام پر پولیس ٹریننگ سینٹر کا نام رکھنے پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ پولیس افسر شاہد حیات میر مرتضیٰ بھٹو شہید کا قاتل ہے اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اس قاتل کے نام پر پولیس ٹریننگ سینٹر کا نام رکھ کر پی پی شہید بھٹو کے کارکنوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔#