اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم ڈرائی پورٹ سمبڑیال امین حیدر شاہ توہین عدالت کے مرتکب قرار، نوٹس جاری

منگل 7 جولائی 2020 22:23

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) ڈسکہ کی ایک عدالت نے اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم ڈرائی پورٹ سمبڑیال امین حیدر شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سیالکوٹ کے ڈی ایس پی ذوالفقا ر ورک نے گاڑی ڈاکٹر تمحید تو فیق سے یہ بہانہ لگا کر منگوائی کہ اس گاڑی پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جبکہ بعد میں ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ کے حکم پر ڈسکہ تھانہ سٹی میں ’’کٹ اینڈ ویلڈ ‘‘ کے الزام میںمالک نیاز احمد کی مدعیت میں دو فراد محمد نعیم اور علی چوہدری پر 420.468.471کی دفعات لگا کر پرچہ درج کروادیا جس کا نمبر یہ ہے /10-4-20-380/20 تھانہ سٹی ڈسکہ ۔

نیاز احمد نے گاڑی کی سپر داری کیلئے ڈسکہ کی ایک عدالت کے جج جناب افشین بلال درجہ اول کے پاس مقدمہ دائر کر دیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عدالت نے نیازی احمد کو مطلوبہ قیمت کے برابر دوکروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کے بعد 30-05-20کو مذکورہ گاڑی مالک نیازی احمد کے حوالے کرنے کا حکم دیا جس کو پولیس نے ہوا میں اڑا دیا اور پولیس گاڑی کو خود استعمال کرتی رہی۔

جج افشین بلال نے گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کو 9,00,000= لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ادا کرنے کا شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ جس کے بعد پولیس نے کسٹم حکام سے ساز باز کرکے گاڑی مالک نیازاحمد کے حوالے کردی جونہی مالک اپنی لینڈ کروزر گاڑی لے کر سی آئی اے اسٹاف سیالکوٹ سے باہر نکلا تو اسسٹنٹ کلیکٹرکسٹم امین حیدر شاہ جو کہ کسٹم انسپکٹرز اور اپنے مسلح اسٹاف کے ساتھ پہلے سے ہی موجود باہر ناکہ لگائے کھڑے تھے نے گاڑی پکڑلی اورخود ڈرائیو کرکے کسٹم ہاوس سمبڑیال جاکر بند کردی۔

جس پر شہاب پورہ روڈ بلاک کرکے عوام سراپا احتجاج بن گے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔گاڑی مالک نے گزشتہ ہفتے مورخہ 04-07-20کو اپنے وکیل چوہدری محمد ریاض گھمن ایڈووکیٹ ڈسکہ،شاہد میر ایڈووکیٹ سیالکوٹ، چوہدری طیب ریاض ایڈووکیٹ ڈسکہ،چوہدری عاصم وریا ایڈووکیٹ سیالکوٹ اور سیکرٹری بار کونسل ڈسکہ کے ہمراہ عدالت میں پورے حالات و واقعات درج کرکے درخو است دائر کی جس پر جناب افشین بلال درجہ اول جج کی عدالت نی(1)اے سی کسٹم امین حیدر شاہ(2) ڈی ایس پی ذوالفقار ورک (3)ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ ندیم طارق (4) کسٹم انسپکٹر عدنان (5) کسٹم انسپکٹر ذوہیب (6) اعجاز بٹ ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ شامل ہیںکو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید تاریخ پیشی 08-07-2020جولائی مقرر کردی ہے۔

واضح رہے کہ کہ معزض عدالت نے لینڈ کروزر گاڑی مالک نیازاحمد کو سپر داری پر حوالے نہ کرنے کی پاداش میں چار پولیس افسران رانا محمد آصف انسپکٹر تھانہ سٹی ڈسکہ۔بدر منیرایس ایچ او سٹی ڈسکہ ۔ ناصر وڑائچ انسپکٹر سی آئی اے سیالکوٹ۔محمد نوید اے ایس آئی پی ایس سٹی ڈسکہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ کوFIR ایف آئی آر درج کرنے کا حکم بھی صادر فرما رکھا ہے۔