ٹنڈوالہ یار،ایپکا ملازمین کا صوبائی صدر شہید مراد علی چاچڑ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

منگل 7 جولائی 2020 22:27

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ملازمین کی جانب سے صوبائی صدر شہید مراد علی چاچڑ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر ضلعی صدر مشتاق احمد لغاری، جنرل سیکریٹری غلام مصطفی خاصخیلی ، عںدالعزیز گھرانو, عبدالرشید ہکڑو ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صوبائی صدر مراد علی چاچڑ، کو بے گناہ قتل کیا گیا تاحال قاتل کی گرفتاری نہ ہونے پر قتل کی انکوائری کرنیوالے آفیسر کی نا اہلی کا ثبوت ہے انہوں نے مذید کہا کہ مراد چاچڑ ہمیشہ کلرکوں خاص طور پر لوئر اسٹاپ کی تحریک چلاتے ہوئے مالزمین کیلئے دن رات محنت کی ہے جو نماز پڑھکر نکلا تو قتل کردیا گیا انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شہید مراد چاچڑ کے قاتل جلد از گرفتار کرکے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :