چینل 24 بند کرنا تشویش ناک ہے، خالد مقبول کا وزیراعظم کو خط

منگل 7 جولائی 2020 22:49

چینل 24 بند کرنا تشویش ناک ہے، خالد مقبول کا وزیراعظم کو خط
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے جاری اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا ہمارے معاشرے اور جمہوری نظام کیلئیضروری ہے۔ چینل 24 کو بند کرنے کا واقعہ تشویش ناک ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چینل 24 کی بندش سے 900 گھرانوں کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس اہم مسئلے پر آپ کی فوری توجہ کی ضروت ہے۔