Live Updates

تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا

ٌکے الیکٹر قاتل بن چکا ہے ،اس بے نتھے بیل کو نتھ ڈالنا پڑے گی ،فردوس شمیم ، حلیم عادل ودیگر

منگل 7 جولائی 2020 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنہ اور بلنگ اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ احتجاجی دھرنے میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان، آفتاب صدیقی، ڈاکٹر عامر لیاقت، جمال صدیقی، راجہ اظہر،ریاض حیدر،رابستان خان، اسلم خان،علی جی جی، کریم بخش گبول، شاہنواز جدون، اکرم چیمہ جبکہ دھرنے میں جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بھی شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک قاتل الیکٹرک بن چکا ہے ہماری چارج شیٹ ہے کہ یہ ادارہ بے نتھا بیل بن گیا ہے ان پر نتھ ڈالنی ضروری ہے وفاق اپنے حصے پر ڈائریکٹر مقرر کرے جو کراچی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کہیں گیجو تاریں اتاری گئی ان کا وزن کتنا تھا وہ کس ریٹ میں بکی، ہم سپریم کورٹ جائیں گے،184 کے تحت سوموٹو لیکر چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں کے الیکٹرک پر ذہنی اذیت دینے کے خلاف پینلٹی لگنی چاہیے کھنبوں کا بھی پورا اختیار ان کے پاس ہونا چاہیے ہمیں لوگوں کی جانیں عزیز ہیں کراچی کو بدنام کیا ہوا ہے تاروں کی بھرمار ہے جانی نقصان ہورہا ہے جب تک یہ مثبت جواب تحریر میں نہیں دیں گے تب تک ہم یہاں رہیں گے ہم انہیں ایک ہفتے سے کہہ رہے ہیں کہ وعدے عوام کے سامنے کریں، یہ مطالبات ہم اپنی حکومت سے بھی کررہے ہیں شہزاد قاسم یہاں آئیں اور ہمارے ساتھ بیٹھیں اگر کورونا نہیں ہوتا تو یہاں ہزاروں لوگ بیٹھے ہوتے اس موقع پر پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک ہوش کے ناخن لے کے الیکٹرک کراچی والوں کی قاتل کمپنی ہے کے الیکٹرک نے کراچی والوں سے اربوں روپے لوٹی تحفے میں لوڈشیڈنگ اور اموات ملی، ہیٹ ویو میں مرنے والوں کے خون کی چھینٹے کے الیکٹرک پر جاتی ہیں سندھ کے حکمرانوں نے کراچی والوں کو پانی نہیں دیا ابراج گروپ کو کس سال میں معاہدہ دیا گیا 2009 میں ابراج گروپ کو شیئر دیے گئے ابراج گروپ کو زرداری گروپ نے تحفے میں دی2023 تک ہم لوگ مجبور ہوگئے ہیں عارف نقوی کو نشان امتیاز دیا گیا پیپلزپارٹی کی حکومت میں اس قاتل الیکٹرک کے ساتھ پی پی کراچیوں کے قتل میں ملوث ہے ہمارے پرامن احتجاج کو چیلنج نہیں کیا جائے ہمارے لوگ تمہارے گھروں پر توے نہ ٹانک دیں،اگلا احتجاج ان کے علاقائی آفسز کے باہر ہوگا ہم کراچی کے شہریوں کو ان کے ہاتھوں مارنے نہیں دیں گے،صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے کہا کہ یہ قاتل الیکٹرک ہے انہوں نے کراچی کا حال برا کردیا ہے یہ کمپنی آصف زرداری کی پیداوار ہے،آج پورے کراچی میں بجلی نہیں ہے کراچی میں اور کمپنیاں لائی جائیاس ادارے میں نااہلوں کا ٹولہ بیٹھا ہوا ہے وزیر یہاں آئیں اور ہمارے ساتھ بیٹھیں وزیراعظم صاحب ہمارے وزراء کو کراچی بھجیں، ہم نے کورونا کی وجہ سے اس احتجاج کو محدود کیا ہوا ہے کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی تو اندر تک جائیں گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات