ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

منگل 7 جولائی 2020 23:12

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بالائی علاقوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم زیریں سندھ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ کراچی میں (فیصل بیس 01، میٹ ابزرویٹری 01، لانڈھی 02، گلستان جوہر01)، خیبرپختونخوا میں دروش 08 اور پنجاب میں فیصل آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔